33.6 C
Islamabad

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں، یہ تقریباً ایک دہائی بعد کسی امریکی صدر کا دورۂ چین ہے جو ایران جنگ کی وجہ سے مؤخر ہوگیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی شام چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ صدر ٹرمپ کی آمد پر چینی نائب صدر ہان ژینگ اور اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ایئر فورس ون کے بیجنگ پہنچنے پر تقریباً 300 بچے نیلے اور سفید یونیفارم میں ملبوس ایئرپورٹ پر موجود تھے، جنہوں نے امریکی اور چینی پرچم لہراتے ہوئے صدر ٹرمپ کو خوش آمدید کہا۔ صدر ٹرمپ نے بچوں کی جانب ہاتھ ہلایا اور وہ سرکاری موٹرکیڈ میں روانہ ہو گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ایک بڑا سرکاری اور غیر سرکاری وفد بھی بیجنگ پہنچا ہے، جس میں امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام، کاروباری دنیا کی بڑی شخصیات اور ان کے قریبی اہل خانہ شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور نمائندہ خصوصی برائے تجارت جیمیسن گریئر صدر کے ہمراہ ایئر فورس ون میں بیجنگ پہنچے، جب کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ جنوبی کوریا میں چینی حکام سے ابتدائی تجارتی مذاکرات کے بعد بیجنگ پہنچیں گے۔صدر ٹرمپ کے ہمراہ ان کےصاحبزادے ایرک ٹرمپ اور بہو لارا ٹرمپ بھی بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ لارا ٹرمپ 2024 کی انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی شریک چیئر رہ چکی ہیں اور اس وقت فاکس نیوز پر ایک پروگرام کی میزبانی کر رہی ہیں۔ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران 2017 کے چین دورے میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ ان کے ہمراہ تھیں، تاہم اس بار وہ اس دورے میں شریک نہیں ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین