نئےحملے کی صورت میں ممکنہ آپشنز میں 90 فیصد یورینیم افزودگی بھی ہو سکتی ہے: ایران
ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے نئےحملے کی صورت میں ایران کے ممکنہ آپشنز میں سے ایک 90 فیصد یورینیم افزودگی بھی ہوسکتی ہے۔ابراہیم رضائی نے کہا کہ اس 90 فیصد یورینیم افزودگی کے ممکنہ آپشن پر پارلیمان میں جائزہ لیں گے۔
