33.6 C
Islamabad

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تعلیم دوست پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،محمد نعیم چوہدری

راولپنڈی: سماجی رہنما و سرپرست اعلیٰ ریسٹورنٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد نعیم چوہدری نے کہا کہ تعلیم سب کی بنیادی ضرورت ہے، والدین اور اساتذہ کو تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ دینا ہوگی۔وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی تعلیم کے فروغ کے لیے مثبت سرگرمیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے یہ بات وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مشاورتی اجلاس میں شرکت سے واپسی پر صحافیوں کو بتائی۔محمد نعیم چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی حاضری کے نظام، سرکاری اسکولوں میں صفائی، نظم و ضبط، اور طلبہ کی تربیت جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں پر کی گئی حوصلہ افزائی خوش آئند ہے۔ہم نے جو کیا انسانیت کی خدمت سمجھ کر کیا۔ انھوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اعلی و معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔بچوں کو تعلیم سے فراغت کے بعد انھیں کھیلنے میں مشغول رکھا جائے،تاکہ دماغ کے ساتھ ان کا جسم بھی مضبوط و توانا رہے۔ہمیں اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے،کیوں کہ انھی بچوں نے کل پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی اصلاحات، ہسپتالوں کی بہتری، اور متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے کام تیز رفتاری سے انجام دینے پر عوام اور ہماری ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری ، چیئرمین ممتاز احمد و دیگر عہدیداران تہہ دل سے ان کی مشکور ہے۔نئے اسکولوں اور ہیلتھ یونٹس کے قیام، اساتذہ کی کارکردگی کے مانیٹرنگ سسٹم، اور عوامی فلاح کے منصوبے موجودہ حکومت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔جس پر محترمہ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ویژن کی تکمیل میں ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سماجی رہنما و سرپرست اعلیٰ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن محمد نعیم چوہدری وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے ملاقات کرتے ہوئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین