27.1 C
Islamabad

آرمی چیف کا کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرتار پور سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور یقین دہائی کروائی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام مذہبی مقامات کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کے دورےکامقصدسیلاب کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

آرمی چیف نے علاقے کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالات میں بحال میں بحال کیا جائے گا، دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بروقت اور فعال اقدامات پر فوجی جوانوں اور سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ تیاری اور قوم کی خدمت کے عزم کو سراہا۔

مزیداسی طرح کی
Related

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی...

ایرانی حملوں میں ابتک 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوچکے ۔پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے...

تازہ ترین