31.6 C
Islamabad

عرب پارلیمنٹ کی مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

عرب پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔ امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘کے مطابق تازہ واقعات میں اسرائیلی قابض افواج نے رام اللہ، البیرہ اور الخلیل پر وحشیانہ حملے کیے اور فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا،یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب مسلح یہودی آبادکار فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں پر اپنے حملے تیز کر رہے ہیں اور انہیں قابض افواج کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔

عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد بن احمد الیمحی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خلاف ورزیاں اور حملے دراصل نسل کشی ، منظم بھوک اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں جو اسرائیلی قابض فورسز غزہ کی پٹی میں پہلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدامات تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور عالمی قراردادوں کی مکمل بے توقیری کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی...

ایرانی حملوں میں ابتک 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوچکے ۔پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے...

تازہ ترین