31.2 C
Islamabad

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی آواز بن گئے

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی آواز بن گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کل پارلیمنٹ جاؤں گا جہاں غزہ پر بات کروں گا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر بات کرنےکے بعد کھیلوں میں جوئے پر بھی بات کروں گا۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور آسٹریلین اور سب سے اہم بطور انسان حق کے لیےکھڑا ہونا پڑےگا، معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے۔

عثمان خواجہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مظالم رکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے، ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی عزت نہ کرے۔

مزیداسی طرح کی
Related

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی...

ایرانی حملوں میں ابتک 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوچکے ۔پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے...

تازہ ترین