33.6 C
Islamabad

 معیشت کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ،امن و امان کی صورتحال کا بہتر ہونا نا گزیر ہے’ اشرف بھٹی صدر انجمن تاجران

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال کا بہتر ہونا نا گزیر ہے ،جب تک سرمایہ کاروں کو اعتماد اور تحفظ کا احساس نہیں ہوگا ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حالیہ مہینوں میں معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھی گئی ہے لیکن اس کے ثمرات تبھی عوام تک پہنچیں گے جب ملک میں سیاسی استحکام اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی ۔سیاسی استحکام کی وجہ سے پالیسیوں میں تسلسل آتا ہے جس سے معیشت مضبوط ہوتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہر طرح کے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی اختیار کی جائے تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ حالیہ احتجاج کی وجہ سے ہر طرح کا کاروبار متاثر ہو ااس لئے حالات میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین