26.7 C
Islamabad

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فضائیہ کی لبنان پر بمباری

بیروت: غزہ میں جنگ بندی ہوگئی مگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے دیگر ملکوں پر حملوں سے باز نہ آیا۔ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے مبینہ انفراسٹرکچر پر فضائی حملہ کر دیا۔ جمعہ کو بارہ بجے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے پر بمباری کی ہے۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینیوں نے بچا کچا سامان اٹھا کر اپنے تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا، ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری اپنے گھروں کو واپس آنے لگے۔ اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنیں سنبھالنی شروع کردیں۔

امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ حماس، اسلامی جہاد اور پاپولرفرنٹ کا مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا داخلی معاملہ ہے، کسی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا، عرب اور بین الاقوامی ممالک کا غزہ کی تعمیرنو میں تعاون کاخیر مقدم کیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین