33.2 C
Islamabad

امریکی صدر ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین سے درآمدات پر سو فیصد ٹیرف کا نفاذ نومبر یا اس سے بھی پہلے ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات منسوخ نہیں کی۔ انہوں نے بتایا وہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران مصر جائیں گے، اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔نانہوں نے کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی پیر سے شروع ہوگی

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پاکستان بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، انھیں جنگ کرنے سے روکا، پاکستان اور بھارت کو کہا اگر جنگ کی تو بھاری ٹیرف عائد کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین