28.6 C
Islamabad

چین کو دیسی جڑی بوٹیوں کی برآمد بڑی پیشرفت ہے, دنیا میں آرگینک خوراک کے بڑھتے رجحان پر بھی توجہ مرکوز کی جائے ‘ نجم مزاری

لاہور: آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے چین کو دیسی جڑی بوٹیوں کی برآمد کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ نایاب جڑی بوٹیوں، آرگینک خوراک اور مصنوعات کی وسیع پیمانے پر برآمدات کیلئے جامع پالیسی کی تشکیل ،لیبارٹریزکے قیام اورسرٹیفکیشن کیلئے معاونت فراہم کرے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک کمپنی نے حال میں چین اور متحدہ عرب امارات سے آرگینک میٹ کی برآمد کے لاکھوں ڈالر مالیت کے کنفرم آرڈر حاصل کئے ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ ملائیشیاء میں بھی پاکستان سے 20کروڑ ڈالر مالیت کے گوشت کی برآمدبارے بھی بات چیت کی گئی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ۔پاکستان کو دنیا میں آرگینک خوراک کے بڑھتے رجحان پر توجہ مرکوز کر کے عالمی مارکیٹ میں اپنے حصے کی وصولی کے لئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی مہینوں سے آرگینک خوراک ، مصنوعات اور نایاب جڑی بوٹیوں کی بر آمدات کے لئے مطلوبہ معیارات کے حصول کے لئے مطالبات پیش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومتی سطح پر ان مطالبات کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف متحرک وزیر اعلیٰ ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ وہ صوبے کی سطح پر بھی ہماری گزارشات کو سنیں گی اورصوبے کی سطح پر آرگینک زراعت کے فروغ اور برآمدات کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کریں گی ۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین