32.1 C
Islamabad

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فونک رابطہ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے عرب اسلامی ممالک کی وسیع تر کوششوں کے ساتھ ساتھ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی آئندہ سربراہی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین