31.7 C
Islamabad

سابق آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا بی سی سی آئی کے عبوری صدر بن گئے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کو بھارتی بورڈ کا قائم مقام صدر بنادیاگیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجر بنی اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر نہیں ہیں جس کے بعد اب نائب صدر راجیو شکلا فی الحال اگلے انتخابات تک عبوری صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

راجیو شکلا ستمبر میں ہونے والے بی سی سی آئی کے اگلے انتخابات تک انچارج رہیں گے۔

2015 میں راجیو شکلا کو بی سی سی آئی نے متفقہ طور پر دوبارہ آئی پی ایل کا چیئرمین مقرر کیا تھا جب کہ 18 دسمبر 2020 کو وہ بی سی سی آئی کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق راجر بنی اگلے ماہ دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں، اگر وہ منتخب نہیں ہوئے تو ستمبر کے بعد بی سی سی آئی کو نیا صدر مل جائے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکہ کا ایران کے منجمد فنڈز ضبط کرکہ جنگی نقصان پورا کرنے کا اعلان۔

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں یونین کونسلوں کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی...

ایرانی حملوں میں ابتک 100 سے زائد امریکی فوجی زخمی ہوچکے ۔پینٹاگون

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے...

تازہ ترین