جرمنی
اسلام آباد میں امام بارگاہ کے باہر سجدے اور شکر کے نام پر کیے گئے مکروہ اور شرمناک عمل کی جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل نے شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔میاں مبین اختر، سفیر جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ نے کہا ہے کہ یہ عمل نہ صرف مذہبی تقدس کی صریح توہین ہے بلکہ انسانی ضمیر، اخلاق اور معاشرتی ہم آہنگی پر بھی ایک کھلا حملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات کو نفرت، اشتعال اور تماشے کے لیے استعمال کرنے والے عناصر اسلام سے الگ اور انسانیت سے بے نیاز ہیں۔ شہداء کی حرمت پامال کرنا اور معصوم لوگوں کے جذبات سے کھیلنا ناقابلِ معافی جرم ہے۔جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری، سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی مقدس مقامات کو تماشہ بنانے کی جرات نہ کر سکے اور معاشرے میں مذہبی اور اخلاقی تقدس کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
