26.6 C
Islamabad

دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں امام بارگاہ پر حملہ قابل مذمت ہے ۔ایم ساجد عباسی

اسلام آباد

چئیرمین مارکیٹ کمیٹی آئی سی ٹی اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے افسوسناک بم دھماکے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، مسلک یا انسانیت سے تعلق نہیں ہوتا۔ ایسے بزدلانہ حملے پوری قوم کے اتحاد کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے اس گھناؤنے عمل کی متفقہ طور پر مذمت کرتی ہے۔ ایم ساجد عباسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیں، تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔ ہمیں اس مشکل گھڑی میں اتحاد، صبر اور انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین مشترکہ اعلامیہ جاری

عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان...

امریکی فضائیہ کا جنگ بندی کے باوجود جنوبی ایران میں بمباری

امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام)...

تازہ ترین