26.6 C
Islamabad

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:

اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی جو کہ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔عدالت نے سردار تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سردار تنویر الیاس متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

مزیداسی طرح کی
Related

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین مشترکہ اعلامیہ جاری

عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان...

امریکی فضائیہ کا جنگ بندی کے باوجود جنوبی ایران میں بمباری

امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام)...

تازہ ترین