27 C
Islamabad

آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے کے بعد بھارتی جیاز سمندر برد جبکہ دوسرا قبضے میں لے لیا گیا

مشرقِ وسطیٰ کے اہم بحری تجارتی راستے ’آبنائے ہرمز‘ میں ایران-امریکا کشیدگی کے بعد اب ایک نئی ڈرامائی صورت حال سامنے آئی ہے، جہاں ایک بھارتی جہاز کے مبینہ طور پر حملے کے نتیجے میں ڈوبنے کے بعد ایک اور جہاز کو یرغمال بنا کر ایرانی پانیوں میں لے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (یو کے ایم ٹی او) نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز نامعلوم افراد متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب لنگر انداز ایک جہاز پر سوار ہوئے اور اسے قبضے میں لے کر ایران کی سمت روانہ ہو گئے۔برطانوی حکام کے مطابق مذکورہ جہاز ایرانی پانیوں کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم جہاز کی ملکیت یا قبضہ کرنے والے گروہ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

بی بی سی نے برطانوی میری ٹائم رسک مینجمنٹ کمپنی ’وینگارڈ‘ کے حوالے سے بتایا کہ یہ ’ہونڈوراس‘ کا پرچم بردار جہاز ’ہوئی چوان‘ ہے جسے ایرانی فوجی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔رپورٹ میں شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ہوئی چوان‘ نے آخری بار متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ سے تقریباً 70 کلومیٹر شمال مشرق میں اپنی لوکیشن شیئرکی تھی۔ سیکیورٹی افسر نے اطلاع دی تھی کہ جہاز کو ایرانی اہلکاروں نے اپنے قبضے میں لیا ہے، جس کے بعد جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔اس واقعے سے ایک روز قبل ہی عمان کے ساحل کے قریب ایک بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کے سمندر برد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد بھارت نے تصدیق کی تھی کہ متاثرہ ’حاجی علی‘ نامی یہ جہاز صومالیہ سے مویشی لے کر متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ جا رہا تھا کہ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز سمندر برد ہو گیا۔بھارتی وزارتِ جہاز رانی کے مطابق اس واقعے میں جہاز پر سوار 14 رکنی بھارتی عملے کو عمان کے کوسٹ گارڈ نے ریسکیو کیا اور وہ محفوظ ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین