35.9 C
Islamabad

ایران کا جوہری پروگرام 20سال معطل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کیلئے معطل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، ساتھ یہ بھی کہاکہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ٹرمپ نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےکہا تاحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی، ممکن ہے دیں اورممکن ہے نہ دیں، تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تائیوان معاملے پر گفتگو کی، نہیں لگتا کہ تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جا رہا ہے، تائیوان کے حوالے سے چین سے کوئی وعدہ نہیں کیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ چند دنوں میں ایرانی تیل خریدنے والی چینی تیل کمپنیوں پر عائد پابندیاں اٹھانےکا فیصلہ کروں گا، یہ بھی کہا کہ چین امریکا سے اربوں ڈالر کی سویا بین خریدےگا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین