امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔رائٹرز خبرایجنسی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے حوالے سے بتائی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت جاری ہوا ہے جب بیجنگ کے 2 روزہ دورے پرآئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اب سے کچھ گھنٹے بعد ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس سربراہ ملاقات میں ایران کے معاملے پر بھی اہم بات چیت کی جائے گی
