39.7 C
Islamabad

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ۔سعودی عرب

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ابراہم معاہدے سے متعلق مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کا مؤقف اب بھی فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کے واضح و ناقابلِ واپسی راستے سے مشروط ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ جب تک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ناقابلِ واپسی اور واضح اقدامات نہیں کیے جاتے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔سعودی ذرائع نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ ریاض کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے۔ ’سی این این‘ کے مطابق بعض علاقائی ممالک ابراہمی معاہدوں میں شمولیت پر غور کر سکتے ہیں، تاہم غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں اسرائیلی اقدامات سے متعلق شرائط بھی سامنے آ سکتی ہیں۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بعد وہ ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں

مزیداسی طرح کی
Related

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی 19 خوارج ہلاک 11 سکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان میں این-25 شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں...

اسلام آباد میں قتل ہونیوالے گروپ کیپٹن کا قاتل گرفتار

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے افسر گروپ کیپٹن...

تازہ ترین