32.1 C
Islamabad

عالمی برادری بھارت کی کشمیر میں شخصی آزادیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل

جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ کے سفیر میاں مبین اختر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے عدالت قتل، بلاجواز گرفتاریاں، آزادیِ اظہار پر پابندیاں اور اجتماعی سزائیں بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اور بالخصوص اقوامِ متحدہ کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر یہ غیر قانونی اقدامات بند کرے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بحال کرے۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ایک جائز، قانونی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے-

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین