33.2 C
Islamabad

پاکستان نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت سنبھال لی

کویت:

اظہر جاوید پاکستان نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے۔ یہ موقع DCO کی پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران کویت میں منعقدہ رسمی تقریب میں آیا، جہاں 16 ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے صدارت کا عہدہ سنبھالا اور کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تعاون، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل شمولیت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو فروغ دے گا

 

DC ایک بین الاقوامی فورس ج مقص ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ڈیٹا گورننس کے فروغ کے لیے ممبر ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ پاکستان کی صدارت کے دوران یہ تنظیم ڈیجیٹل تعلیم، محفوظ آن لائن ماحول اور ٹیکنالوجی میں شمولیت پر خاص توجہ دے گی۔شزا فاطمہ خواجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت میں DCO نوجوانوں، خواتین اور تمام ممبر ممالک کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد یقینی بنانے پر کام کرے گا۔یہ قدم پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل مباحثوں میں ایک مضبوط نمائندہ کے طور پر اجاگر کرے گا اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی سطح پر تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین