اسلام آباد۔
ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نور خان ائیر بیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ازبک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے۔ازبکستان کے صدر خصوصی طیارے سے باہر آئے تو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انکا خیر مقدم کیا اور ان سے پرجوش مصافحہ و معانقہ کیا۔ وزیر اعظم سے انکا خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی و ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے۔ دونوں ملکوں کے قومی پرچم تھامے بچوں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔
