31.1 C
Islamabad

عدالت نے وزارت قانون کے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز ملازمین و لا افسران کے الاؤنسز ختم کرنے کے فیصلے کو معطل کردیا

اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لاء افسران کے جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی روکنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملازمین کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے الاؤنسز روکنے کے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ 5 اور 15 ستمبر 2025ء کے آرڈرز کے خطوط معطل کیے جاتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے ملازمین کے الاؤنسز روک دیے ہیں۔ وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے احکامات پہلے ہی معطل کر رکھے ہیں۔کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی

مزیداسی طرح کی
Related

انگلینڈ بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بدترین شکست

انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو...

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے1 ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے قرض...

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ادریس قتل کیس میں بڑی پیش رفت

مولانا شیخ ادریس ٹارگٹ کلنگ کیس کی تحقیقات میں...

تازہ ترین