بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس پارٹی کے سربراہ اجیت پوار کا طیارہ بارامتی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں طیارے کے دو پائلٹ اور اجیت پوار کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔بھارت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق، ممبئی سے بارامتی جانے والے چارٹر طیارے پر سوار پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، اجیت پوار بارامتی جا رہے تھے تاکہ ضلعی انتخابات سے پہلے چار عوامی اجتماعات سے خطاب کر سکیں۔حادثے کا شکار طیارہ ایک ’بمبارڈیئر لیئرجیٹ 45‘ تھا، جو ممبئی سے چارٹر کیا گیا تھا اور دہلی کی کمپنی وی ایس آر کی زیرِ ملکیت تھا۔حادثے کے بعد طیارہ مکمل طور پر جل گیا اور ملبہ ہر طرف بکھر گیا۔ ابتدائی تصاویر اور ویڈیوز میں شدید آگ اور دھواں نظر آیا
