اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی
