31 C
Islamabad

اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم،پرامن مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال

پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم کرادیا

تفصیلات کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، کارکنوں نے پولیس پرپتھراؤ بھی کیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور وہ کارکنوں کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں۔

 علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ ہماری کوئی لڑائی نہیں، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں یہ ہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں، کارکنوں کو اس لئے پیچھے کررہی ہوں کیونکہ خواتین ساتھ ہیں، پولیس والے خود پریشان ہیں۔

انیوں نے کہا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جارہی، میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہم ملاقات کیلئے آئے پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کیلئے آ رہے ہیں۔

 ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی علیمہ خان سے پولیس حکام کے مذاکرات بھی ہوئے جو کامیاب نہ ہوسکے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے 5 گاڑیوں واپس کر دیں جبکہ دھرنا قیادت نے مذاکرات کے دوران تمام گاڑیاں واپس کرنے پردھرنا ختم کرنے کامطالبہ رکھا

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں، ملاقات کسی کی خواہش پر نہیں قانونی بنیادوں پر بند ہوئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین