39.4 C
Islamabad

وردہ مشتاق قتل کیس میں تہلکہ خیز پیش رفت، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل

ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں تہلکہ خیز پیش رفت، ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں

 

ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے دل دہلا دینے والے اغوا اور قتل کیس نے پورے شہر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، شدید عوامی احتجاج کے بعد پولیس نے بالآخر انسدادِ دہشت گردی (ATA) کی سخت ترین دفعات کیس میں شامل کر دی ہیں۔

پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چار نامزد ملزمان بلاکلاتھ کے مالک وحید احمد، اس کی اہلیہ ردہ، ٹھیکیدار ندیم اور منشیات فروش پرویز کو پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے، تاہم کیس کا اہم ترین کردار اور مرکزی ملزم شمریز تا حال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ جس نے عوامی غم و غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ مرکزی ملزم ابھی تک کیوں فرار ہے؟ پولیس کارروائی کی رفتار پر سنگین سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین