وقار عباسی/ 9 دسمبر
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومتی مخالفت کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لیئے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن آئندہ سال 15 فروری 2026 کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو اسلام آباد کی 121 یونین کونسلوں کے لیئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ 16 کالجز کے پرنسپلز کو تیٹرننگ افسران مقرر کر دیا ہے
ای سی پی نے بلدیاتی انتخابات کے لیئے اسسٹنٹ آر وز سمیت عملے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ میں ہرقسم کے تبادلوں کے احکامات بھی روک دیئے ہیں
