فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا
ان خیالات کا اظہار چیف ف آف دی آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی یا خود فریبی میں مبتلا نہ رہے؛ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع میں ہر جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
نئے قائم شدہ ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر میں تینوں مسلح افواج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ملٹی ڈومین آپریشنز کو متحد نظام کے تحت مزید مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔ ہر سروس اپنی انفرادی شناخت برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ آپریشنل ہم آہنگی کو بہتر بنائے گی۔ فیلڈ مارشل نے طالبان رجیم کو بھی پیغام دیا کہ انہیں فتنۂ خوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اپنی قومی سلامتی، علاقائی سالمیت اور عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستان کا تصور ناقابلِ تسخیر ہے اور اس کی حفاظت جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔ پاکستان زندہ با
