31 C
Islamabad

گلگت بلتستان اور گوادر میں بجلی کے بڑے منصوبوں کی منظوری

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر پورٹ سٹی اور
سو میگا واٹ سولر پراجیکٹ سے گلگت بلتستان میں میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی اقدامات اور پروجیکٹس پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے متعلق سولر پراجیکٹس بالخصوص سو میگا واٹ سولر پراجیکٹ اور گوادر پورٹ کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے وزیراعظم کو پاور سیکٹر میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر براۓ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین