32.1 C
Islamabad

ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

قومی  ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے  جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم   81.81 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

کراچی میں بلاول نے 35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا، ارشد ندیم نے مشعل روشن کی

اس شاندار جیت پر  ارشد ندیم نےگولڈ میڈل  اپنے نام کیا جب کہ مقابلے میں واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا جنہوں نے 70.77 میٹرو کی تھرو کی

دوسری جانب مقابلے میں پاکستان آرمی کے ابرار علی نے برانز میڈل جیتا جنہوں نے 67.68 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

 بعد ازاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اولمپک چیمپین ارشد ندیم  کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز ہمارے نوجوان پلیئرز کیلئے کافی اہم ایونٹ ہے، انہی گیمز سے پاکستان کو آئندہ کیلیے ایتھلیٹ ملیں گے۔

ارشد ندیم کے مطابق یہاں بڑی تھرو کرنے کا فائدہ نہیں تھا، ہر ایونٹ میں مقابلے کے مطابق تھرو کرتا ہوں،اب انجری سے مکمل صحت یاب ہوچکا ہوں،اس وقت خود پر فوکس کیا ہوا ہے، نگاہیں اگلے اولمپک میں بھی گولڈ میڈل جیتنے پر ہے،ایونٹ میں ساتھ ساتھ دیگر پلیئر کو بھی گائیڈ کرتا رہا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ زندگی کی سب سے اہم کامیابیاں سلمان بٹ کی کوچنگ میں حاصل کی

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین