آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ریاست کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال ہواملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک ہفتے میں مشاورت کی جائے گی چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام جلد بھیج دیا جائے گا دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آزادکشمیر میں آیندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے انتخابات کو آزادانہ ،منصفانہ اور غیر جانبدرانہ بنانے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن اپنی اپنی زمہ داری پوری کرے گی یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر کی تعیناتی کیلیے تحریک کرنے کے حوالے سے وزیراعظم آزادکشمیر کو مکتوب لکھا تھا جس کے تناظر میں ملاقات ہوئی
