24.9 C
Islamabad

وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت, منتخب وزیر اعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم کے استثنیٰ سے متعلق اپنی پارٹی کے سینیٹرز کی ترمیم مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین