29.5 C
Islamabad

بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیےوفود اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: مراکش، صومالیہ، کانگو اور گیانا کے پارلیمانی وفود اور یونیورسل پیس فیڈریشن (یو پی ایف) کے صدر ڈاکٹر تاج الدین ابراہیم حمد، سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔یہاں جاری بیان کے مطابق یہ دو روزہ کانفرنس، جو 11 سے 12 نومبر 2025 تک ہو رہی ہے، عالمی امن کو فروغ دینے، تعاون کو مضبوط کرنے اور شریک ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو بڑھانے کا مقصد رکھتی ہے۔

یونیورسل پیس فیڈریشن،جو اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (یو این ای سی او ایس او سی) سے وابستہ ایک تنظیم ہے،کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر تاج الدین ابراہیم حمد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سینیٹ سیکریٹریٹ کے سینئر حکام نے پرجوش استقبال کیا۔صومالیہ سے ہاؤس آف دی پیپل کی فرسٹ ڈپٹی سپیکر صدیہ یاسین اپنے وفد کے ہمراہ پہنچیں۔ کانگو سے پارلیمنٹ کے رکن پروسپر کاسونگو لوکالی ٹنڈا اور گیانا سے نیشنل پیس انیشی ایٹوز کے ڈائریکٹر ابراج نارائن بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔

مراکش کے وفد میں ہاؤس آف کونسلرز کے سپیکر کے ہمراہ آنے والے عملہ جن میں سپیکر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایک سینئر صحافی، ایک ترجمان اور دیگر حکام شامل تھے۔سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے سینئر افسران کے ہمراہ ایئرپورٹ پر تمام آنے والے مہمان وفود کا پرجوش استقبال کیا۔بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس مکالمے اور مشترکہ جمہوری اصولوں کے ذریعے عالمی تفہیم، امن اور پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین