اسلام آباد فاؤنڈر لائنز کلب اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے باہمی اشتراک سے بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار کا انعقاد راولپنڈی آرٹس کونسل میں کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی بڑھانا اور ان میں ابتدائی تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی رکنِ قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب تھیں۔ مہمانانِ اعزاز میں یاسر اکبر نیازی (گروپ سی ای او، جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال)، شازیہ رضوان (پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب)، ڈاکٹر محمد عارف مسعود (ڈسٹرکٹ گورنر، لائنز کلبز انٹرنیشنل)، محمد نوید ملک (سابق صدر، اسلام آباد فاؤنڈر لائنزکلب)، ملک نجيب

