نمل میں یوم جمہوریہ ترکیہ کی تقریب ؛ شمالی قبرص کی سفیر اور ترک سفارتخانے کے تعلیمی اتاشی کا دورہ، تعلیمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد، 30 اکتوبر 2025: نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں یوم جمہوریہ ترکیہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی اور ثقافتی تعلقات کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر بوکت کوپ (H.E. Buket Kop) نے پہلی بار نمل کا دورہ کیا۔
معزز وفد میں ڈاکٹر محمد طوران، تعلیمی مشیر ترک سفارتخانہ اسلام آباد؛ کرنل فاتیہ یلدیراز، مشیر برائے داخلی امور؛ اور ڈاکٹر طاہر شاہ، معاون تعلیمی مشیر شامل تھے۔ وفد کا خیرمقدم ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی، ہلال امتیاز (ملٹری) نے کیا۔ اس موقع پر…

