37.1 C
Islamabad

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 8 خوارج ہلاک، گولہ بارود برآمد

لکی مروت: لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 16 اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی۔ دورانِ نگرانی خوارج کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دن میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین