دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آسان اور تیز تر ورک پرمٹ جاری کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے ولا نیا سسٹم ” آئی” متعارف کرا دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ نیا سسٹم خاص طور پر ورک پرمٹ یعنی مزدوری یا ملازمت کے رہائشی اجازت نامے کو جلد اوربا آسانی جاری کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ نیا سسٹم آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جو انسانی مدد کے بغیر از خود کاغذات اور دستاویز چیک کر سکتا ہے۔
حکام کے مطابق جو افراد متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے کے خواہشمند ہیں، وہ جب اپنے کاغذات جمع کرائیں گے، تو ‘آئی’ سسٹم خودکار طریقے سے پاسپورٹ، تصاویر، تعلیمی اسناد، ملازمت کا معاہدہ، میڈیکل رپورٹ اور کمپنی کے کاغذات (جیسے ٹریڈ لائسنس) کی جانچ پڑتال کر لے گا۔ تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد فوری ورک پرمٹ جاری ہو جائے گا اور اگر ‘آئی’ سسٹم کو کچھ شک ہو گا تو یہ خود کار نظام درخواست کو سرکاری افسر کی جانب بھیج دے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے ورک پرمٹ نظام سے وقت بچے گا، غلطیاں کم ہوں گی اور لوگوں کے لیے آسانی ہو گی۔ پہلے ورک پرمٹ جاری کرنے میں 30 دن لگ سکتے تھے، لیکن اب یہ کام چند دنوں میں ممکن ہو گا۔
