26.7 C
Islamabad

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی، سمری وفاق کو بھجوا دی گئی

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے تحریک لبیک (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب حکومت نے کسی مسجد، مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پنجاب کابینہ کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری وفاق کو بھجوا دی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، پْرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی گئی، اور احتجاج کی یہ کال غزہ امن معاہدے کے بعد دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے نام پر سڑکیں اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہوگیا۔ کیا یہ پْرامن احتجاج تھا، مذہبی جماعت کے احتجاج میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان ایسے احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہڑتال کی کال مسترد کرنے پر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کے عوام باشعور ہیں جو کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین