25.4 C
Islamabad

اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، سوات اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور، گلگت، سوات، مالا کنڈ اور ایبٹ آباد کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 120 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ افغانستان تاجکستان سرحد پر زلزلہ آیا، جس کی شدت5.6 ریکارڈ کی گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین