28.6 C
Islamabad

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سے ملاقات، فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کے وزیرِ تجارت سے ملاقات کی اور یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں شرکت کی دعوت دی۔ فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگراموں سے پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھلیں گے۔

فوڈ ایگ 2025 وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ ہے جو 25 سے 27 نومبرتک منعقد ہوگا۔ بہتر تجارتی تعلقات سے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کا اقتصادی اعتماد مضبوط ہوگا۔ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات پاکستان اور خلیجی ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات معاشی اور اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین