میر علی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہبنا دیا گیا جس میں 4 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی تھی۔ ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی۔
مزید تین خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی ہلاک کردیے گئے۔ اس تمام کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جاچکے ہیں، آخری خوارج کے خاتمے تک افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کیلئے ڈٹے رہیں گے۔
