28.6 C
Islamabad

نریندر مودی نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مجھے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس بات سے خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہوگیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیرمسلح کرنے کے لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں، بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین