28.6 C
Islamabad

فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے اماراتی کمپنی کی دی گئی بولی منظور

اسلام آباد: فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لئے دی گئی بولی کی منظوری دے دی گئی۔ بدھ کو نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل ) کی نجکاری کے لئے دی گئی بولی کی منظوری دی جو کہ ریفرنس قیمت سے زیادہ تھی۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے نجکاری کمیشن اور اس اہم عمل سے وابستہ تمام متعلقہ اداروں اور افراد کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان معاشی اصلاحات اور نجکاری کے عمل میں شفافیت کے اپنے عزم پر پوری طرح کاربند ہے۔

یہ ایک اہم سنگِ میل ہے جس سے نجکاری کے کامیاب عمل اور متحدہ عرب امارات کی نامزد سرکاری کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی ) کے ساتھ حکومت سے حکومت (جی 2 جی ) سطح پر معاہدے کی راہ ہموار ہو گی۔ یہ پیشرفت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین