28.6 C
Islamabad

پاکستان میں شمسی توانائی کی پیداوار 18 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی، نیشنل گرڈ پر دبائو بھی بڑھ گیا

اسلام آباد: پاکستان میں شمسی توانائی کی پیداوار 18 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جیسے جیسے سولر بجلی کی پیداوار بڑھ رہی ہے نیشنل گرڈ پر دبائو بھی بڑھ رہا ہے۔ قائمہ کمیٹی میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق آف گرِڈ اور آن گرڈ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 18,000 میگاواٹ تک جا پہنچی ہے، جس کے باعث نیشنل گرڈ پر دبائو بھی بڑھ گیا ہے اور اس کے استحکام کو نئے چیلنجز درپیش ہیں۔اس صورتحال میں حکومت قابلِ تجدید توانائی کے قومی گرڈ میں انضمام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بجلی نقصانات 2024میں 600ارب سے کم ہو کر 2025میں 397ارب روپے رہ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی میں کراچی میں بجلی مسائل، کے الیکٹرک ناقص کارکردگی اور بڑھتے نقصانات کی نشاندہی، پاور ڈویژن کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ جنوری 2026 سے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کسی بھی کمپنی سے بجلی خرید سکیں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین