28.6 C
Islamabad

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ غیر رسمی تبادلہ خیال

شرم الشیخ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان کے ساتھ غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا،فلسطینی کاز کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کی طرف پیشرفت اور جنگ بندی میں معاونت پر امریکہ اور ترکیہ کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے جاری بین الاقوامی سرگرمیوں اور انسانیت دوست امداد کی اہمیت پر زور دیا اور فلسطینی کاز کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے پاکستان کے عزم کی تجدید کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین