راولپنڈی: مرکزی تنظیم تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر زاہد بختاوری اور مشتاق خان کی قیادت میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک نے شرکت کی اور بینک روڈ کا دورہ کیا۔ ان
کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی جی رانا منظور، سی ای او کینٹ عامر رشید وڑائچ، سی ای او چکلالہ کینٹ عارفین زبیر، صائمہ شا ہ مر کزی انجمن تاجران کینٹ اور مرکزی تنظیم تاجران کینٹ کے گروپ لیڈر فرمان اللہ خان، سرپرست اعلی عبدالسلام، چیئرمین شیخ سجاد، وائس چیرمین بابر خان، رفیع اللہ، شیخ ذیشان، صدر خان مشتاق خان، جنرل سیکرٹری وجیہ الدین خان، سینئیر نائب صدر عمران کیانی، چوھدری خرم، ملک نوید نائب صدر محمد عرفان بھٹی، شیخ طارق، راجہ نور زمان، ندیم قریشی، جوائنٹ سیکریٹری چوھدری فاروق، فنانس سیکرٹری عثمان ستی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شیخ عنایت، صدر زاہد بختاوری، رفیق بھاٹیہ اور دیگر رہنماں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آغاز پر مرکزی تنظیم تاجران کینٹ کے صدر زاہد بختاوری اور مشتاق خان نے خطاب کیا اورشرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک کے دور میں کینٹ میں بہت زیادہ کام ہوئے ہیں۔ مختلف انڈر پاسز کی تعمیر، بجلی کے تاروں کو انڈر گراﺅنڈ کرنے، بینک روڈ کی تزئین آرائش، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں نے راولپنڈی کینٹ کی تقدیر بدل دی ہے۔ انہوں نے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔
ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک نے کہا کہ ہم نے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کئے ہیں تاکہ ان کا کاروبار دن دگنی اوررات چگنی ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی کا ادارہ تاجروں اور شہریوں کی خدمات کیلئے ہمہ وقت حاضر ہے۔
تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ مہمانِ خصوصی ڈی جی ایم ایل سی، ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے وقت نکالا اور تاجروں کی درخواست پر بینک روڈ صدر کا الوداعی دورہ کیا۔ ڈی جی نے تاجر رہنماﺅں اور دیگر ممبران کے ہمراہ بینک روڈ سے گکھڑ پلازہ تک واک کی۔ اس موقع پر ڈی جی اور تاجر رہنماﺅں پر گل پاشی کی گئی۔
بعد ازاں ڈی جی ایم ایل سی نے مارکیٹ کے دکانداروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ واک کے دوران مارکیٹ کے تاجروں نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے، جنہیں نوٹ کیا گیا اور متعلقہ حکام نے انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
واک کے اختتام پر،صدر تنظیم تاجران کینٹ رجسٹرڈ زاہد بختاوری اور صدر انجمن تاجران کینٹ مشتاق خان نے ڈی جی کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

