35 C
Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے غیر رسمی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے غیر رسمی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے فلسطینی حقوق کے تحفظ، مکالمے کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام میں اردن کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کو ان کے آبائی ممالک میں محفوظ واپسی کو یقینی بنانے میں اردن کی سہولت کاری کو بھی سراہا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین