26.7 C
Islamabad

استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر فوری نظر ثانی کی جائے، افتخار علی ملک

اسلام آباد: سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر فوری نظر ثانی کی جائے تاکہ مشکلات کا شکار ملکی آٹو انڈسٹری اور اس سے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر وابستہ ہزاروں کارکنوں کی ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

منگل کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملک اپنی مقامی صنعتوں کا تحفظ کرتا ہے،حکومت ایسے طویل المدتی وژن کو اپنائے جس سے آٹو سیکٹر میں پائیداری، مسابقت اور جدت کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلی سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دوستانہ پالیسیاں اور ترغیبات فراہم کرے اور گاڑیوں کی درآمد کی حوصلہ شکنی کرے۔

انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ کاروں کی آمد سے مقامی آٹوموبائل مینوفیکچررز متاثر ہوں گے جو پہلے ہی پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں اور ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کے ذریعے قومی خزانے میں نمایاں حصہ ڈالنے کے ساتھ بڑی تعداد میں روزگار فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی صنعت کے تحفظ سے نہ صرف روزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ امپورٹ بل کو کم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے اور صنعتی ترقی و معاشی خود انحصاری کی راہ ہموار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین