اسلام آباد:وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان کی قیادت میں معروف پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد منگل کو متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی دعوت پر دبئی روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفد ممتاز اماراتی سرمایہ کاروں، فوڈ چینز اور ہول سیل مارکیٹ کے نمائندوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کرے گا جس میں پاکستان کے بہترین معیار کے سنیکس اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد دو طرفہ تجارت کو فروغ دینا اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ وفد پاکستانی سنیکس مصنوعات کی بھرپور ورائٹی، ذائقہ اور معیار کی نمائش کرے گا جو اپنے منفرد ذائقوں، حفظان صحت کے معیارات اور مسابقتی قیمتوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں میں بہت مقبول ہیں۔
